Thursday, September 19, 2024

قطرکاپیٹرولیم برآمد کرنیوالے ممالک کی تنظیم اوپیک چھوڑنے کا فیصلہ

قطرکاپیٹرولیم برآمد کرنیوالے ممالک کی تنظیم اوپیک چھوڑنے کا فیصلہ
December 3, 2018
قطر( 92 نیوز) قطر نے پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک  کی  عالمی تنظیم اوپیک  (OPEC)چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔قطر نے آئندہ سال یکم جنوری سے خام تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ دوحہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قطر کےوزیر برائے توانائی سعد الکعبی کا کہنا تھا کہ جنوری سے وہ اس تنظیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آج اوپیک کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ  قطر تیل کی پیداوار جاری رکھے گا لیکن اب دوحہ حکومت کی بنیادی توجہ گیس کی پیداوار پر ہو گی۔