قصور میں گرفتار کئے گئے مظاہرین کو رہا کیا جائے، شیخ رشید
قصور (92 نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اعلان کیا کہ قصورمیں احتجاج کرنے والے افراد کو رہا کیا جائے ورنہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلوں گا۔
قصور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ کوئی ڈی ایس پی اور ڈی پی او حمزہ شہبازکی مرضی کے بغیر نہیں لگتا۔
نواز شریف اور ان کاخاندان اب نہیں بچ سکتا۔