قاری پاکستان سیزن ٹو کے آڈیشنز کا سلسلہ کوئٹہ پہنچ گیا
کوئٹہ (92نیوز)قاری پاکستان سیزن ٹو کے آڈیشنز کا سلسلہ کراچی کے بعد کوئٹہ پہنچ گیا جہاں بڑی تعداد میں قاری حضرات نے آڈیشنز میں شرکت کی،
تفصیلات کےمطابق قاری پاکستان سیزن ٹو کے لئے آڈیشنز کی محفل سجائی گئی کوئٹہ پریس کلب میں جس میں کوئٹہ اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے قاری حضرات نے شرکت کی۔ کوئٹہ میں آڈیشنز کے دوران ججز نے 6قرا ءکو لاہور میں ہونے والے مقابلے کیلئے منتخب کیا جج کے فرائض پاکستان کے معروف قاری سید صداقت علی نے انجام دیئے اس موقع پر قاری حضرات نے بھرپور داد سمیٹی۔