فیفا ورلڈ کپ میں رسائی پر پیرو میں جشن
پیرو (92 نیوز) پینتس برس بعد فیفا ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے پر پیرو میں جشن کا سماں ہے۔ پیرو کے شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر ٹیم کے میگا ایونٹ میں کوالیفائی کرنے کا خوب جشن منایا۔
پیرو کی ٹیم نیوزی لینڈ کو دو صفر سے شکست دے کر آئندہ برس ہونےوالے فٹبال ورلڈ کپ میں جگہ بنانے والی آخری ٹیم بنی ہے۔