فیفاورلڈ کپ ، روس نے اسپین کو واپسی کا ٹکٹ تھمادیا
ماسکو ( 92 نیوز ) فیفا ورلڈ کپ2018کے زبردست مقابلے جاری ہیں ، پری کوارٹر فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد روس نے پنلٹی شوٹ آؤٹ پر اسپین کو چار تین سے شکست دے دی ، میزبان ٹیم نے 1970کے بعد کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی ۔
سنسنی سے بھرپور میچ میں روس اور اسپین میں گھمسان کی جنگ ہوئی ، مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا ، کھیل کے بارہویں منٹ میں روس کے سرگی اگنا شیچ نے گیند کو اپنے ہی جال میں پھینک دیا ۔
اکتالیسویں منٹ میں رشین اسٹار فٹبالر آرٹیم ڈیوبا نے گول داغ کر میچ برابر کر دیا ، دوسرے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی ،،اضافی وقت میں بھی میچ ایک ایک سے برابر رہا ۔
دلچسپ مقابلے کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا،روس کے گول کیپر ایگور نے دو پنالٹی ککس روک کر ٹیم کو 48 سال بعد کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔