فیصل سبزواری نے فاورق ستار کو ڈپٹی کنوینئر بننے کی پیشکش کردی
کراچی ( 92 نیوز ) فیصل سبزواری نے فاروق ستار کو ڈپٹی کنوینئر بننے کی پیشکش کر دی ۔ 92 نیوز کے پروگرا م میں ’’ ہو کیا رہا ہے ‘‘ میں فیصل سبزواری نے کہا کہ فاروق ستار بھائی ایم کیو ایم پاکستان کے رکن ہیں ۔
فیصل سبزواری نے پروگرام ’’ہو کیا رہ اہے ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر فاروق ستار کو کوئی عہدہ چاہئے تو تمام ساتھی ان کے ساتھ بیٹھیں گے ، وہ ڈپٹی کنوینئر بن جائیں ۔
فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ ابھی خالد مقبول صدیقی موجود ہیں اور تنظیم کا اعتماد ان کو حاصل ہے ۔ پورے آئین میں اگر تحریر ہو کہ رابطہ کمیٹی رابطہ کمیٹی کا اجلاس نہیں بلا سکتی تو جو چور کی سزا وہ میری سزا ، میں اپنی اسمبلی کی رکنیت سے بھی ابھی مستعفی ہوتا ہوں اور زندگی بھر سیاست کرنے سے توبہ کرتا ہوں ۔