فیصل آباد : تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آبادکے علاقے مدینہ ٹاؤن میں تین نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں بے دردی سے قتل کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں تین نامعلوم کی لاشیں ملی ہیں ۔پولیس کے مطابق تینوں افراد کو بے دردی سے قتل کیا گیا ہے ۔
پولیس نے لاشیں اپی تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیاہے جبکہ قاتلوں کی تلاش جاری ہے ۔