فیروزوالا پولیس نے پسند کی شادی کرنے پر دلہن کو بند کر دیا
فیروزوالا( 92 نیوز) پنجاب پولیس کی وردی بدلے مدت گزر گئی مگر نئی وردی بھی پرانی عادات کو نہ بدل سکیں ۔
فیروزوالا پولیس نے ایک اور انوکھا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو تھانے بلا کر کمرے میں بند کردیا ۔
فرح نے دوروز پہلے شہزاد سے کورٹ میرج کی تھی۔