فوج نے نوازشریف کا خانہ جنگی کرانے کا منصوبہ ناکام بنادیا، چودھری شجاعت
لاہور ( 92 نیوز ) مسلم لیگ ق کے سر براہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ فوج نے نواز شریف کا خانہ جنگی کرانے کا منصوبہ ناکام بنا دیاہے ۔
چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ نواز شریف کی کٹھ پتلی حکومت کی سازش تھی کہ فوج کو متنازعہ بنا دیا جائے ۔ حکومت ختم نبوت حلف نامے میں تبدیلی کے مجرم کو نشان عبرت بنائے ۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملکی مفاد میں اصلاحات کے بغیر الیکشن بے معنی ہوں گے ۔