فواد خان بھی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کی کاسٹ کا حصہ بن گئے
لاہور(92 نیوز) معروف اداکار فواد خان کو بھی عاصم رضاکی فلم’پرے ہٹ لو‘میں ایک خصوصی کردار کے لئے کاسٹ کر لیا گیا ۔
جنہوں نے گزشتہ دنوں عاصم رضا اور شہریارمنور کے ساتھ سکرپٹ پر ڈسکشن کی۔
اس سے پہلے فلم میں ماہرہ خان اور میرا کو بھی ایسے ہی کرداروں میں کاسٹ کیا جاچکا ہے۔