فضل الرحمان کا یوم آزادی نہ منانے کا بیان،شہری نے اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی
ڈیرہ اسماعیل خان ( 92 نیوز ) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے یوم آزادی نہ منانے کے متنازعہ بیان پر شہری نے فضل الرحمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی۔
ڈیرہ اسماعیل کے تھانہ کینٹ میں دی گئی اپنی درخواست میں شہری نے موقف اختیار کیا کہ مولانا فضل الرحمان کے یوم آزادی نہ منانے کے بیان سے عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں جس پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔