فرانس میں گیس فیکٹری پرحملہ،ایک شخص ہلاک،حملہ آورگرفتار
پیرس(ویب ڈیسک) فرانس میں ایک شخص نے گیس فیکٹری میں حملہ کرکے ایک شخص کوہلاک جبکہ متعددکوزخمی کردیا ،حملہ آور کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرانس میں چھ ماہ کے دوران دہشت گردی کی دوسری کارروائی نے ملک کے سکیورٹی نظام پرسوالات اٹھادئیے ہیں۔
مشرقی فرانس میں شدت پسند تنظیم داعش کا پرچم اٹھائے ایک حملہ آور نے گیس فیکٹری میں حملہ کر کے ایک شخص کاسرقلم کردیاجب کہ متعدد کو زخمی بھی کیا ہے۔
فرانسیسی حکام کے مطابق مشتبہ حملہ آور نے فیکٹری میں داخل ہوکر متعدد مقامات پر کم شدت کے دھماکے کیے،فرانسیسی صدرفرانسواولاندنے گیس فیکٹری پرحملے کو دہشت گردی کی کارروائی قراردیاہے ،ادھر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیدریکامغیرنی نے دہشت گردانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سے یورپ اورعرب ممالک کے تعلقات متاثر نہیں ہونگے۔