فرانسیسی تاریخ دان پیری ڈی کوبرٹن نے 1896ءمیں جدید اولمپکس کی بنیاد رکھی
لاہور (ویب ڈیسک) قدیم اولمپکس کے پندرہ سو سال بعد فرانسیسی تاریخ دان پیری ڈی کوبرٹن نے جدید اولمپکس کی بنیاد رکھی۔ اٹھارہ سو چھیانوے میں جدید اولمپکس کا پہلا میلہ سجا جو امریکا کے نام رہا۔ تفصیلات کے مطابق قدیم اولمپکس پر پابندی کے پندرہ سو سال بعد انیسویں صدی میں اولمپکس کو ایک بار پھر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
جدید اولمپکس کو شروع کرنے کا سہرا فرانسیسی ماہر تعلیم اور تاریخ دان پیری ڈی کوبرٹن کے سر ہے۔ انہوں نے انیس سو چورانوے میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی بنیاد رکھی اور اپریل اٹھارہ سو چھیانوے میں جدید اولمپکس کا پہلا میلہ سجا۔ ایتھنز میں ہونےوالے پہلے جدید اولمپکس میں چودہ ممالک کے ڈھائی سو کے قریب اتھلیٹس نے حصہ لیا۔
دس روز جاری رہنے والے اولمپکس میلے میں اتھلیٹکس، سائیکلنگ‘ فینسنگ‘ جمناسٹک‘ شوٹنگ‘ سوئمنگ‘ ٹینس‘ ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ کے مقابلے ہوئے لیکن ان اولمپکس میں بھی خواتین کو شرکت کی اجازت نہ مل سکی۔
اٹھارہ سو چھیانوے میں ہونے والے پہلے جدید اولمپکس امریکا کے نام رہے۔ امریکا نے سونے کے گیارہ تمغوں کے ساتھ پہلی‘ میزبان یونان دس طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔