فاسٹ اینڈ فیورس 9 کی شوٹنگ کا آغاز4ستمبر سے ہوگا
لاس اینجلس( 92 نیوز) فاسٹ اینڈ فیورس سیریز کے مداح تیار ہوجائیں ، بلاک بسٹر سیریز کی نویں کڑی کی شوٹنگ کا آغاز4ستمبر سے ہوگا۔
چمکتی دمکتی گاڑیوں کی ریس ایک بار پھر بڑی سکرین کا رخ کررہی ہے ، بلاک بسٹر سیریز کی نویں کڑی کی شوٹنگ کا آغاز چار ستمبر سے ہورہا ہے۔
فلم امریکی ریاست جارجیا اور ہوائی کے علاوہ برطانیہ میں شوٹ ہوگی۔