عمران خان کیخلاف کے پی کے حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر انکوائری ٹیم تشکیل
پشاور (92 نیوز) قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف کے پی کے حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے الزام پر ابتدائی انکوائری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ۔
عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 74 گھنٹے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیا ۔
عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر میں کب اور کتنا سفر کیا نیب خیبرپختونخوا نے صوبائی حکومت سے ریکارڈ طلب کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق الزام کی ابتدائی انکوائری کے لئے نیب خیبرپختونخوا نے ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔ الزام کی تحقیقات کا فیصلہ انکوائری رپورٹ کے بعد ہی کیا جائے گا ۔