عمران خان کا سندھ میں سیاسی مہم جوئی تیز کرنے کا فیصلہ
کراچی ( 92 نیوز) عمران خان نے میں سیاسی مہم جوئی تیزکرنے کافیصلہ کرلیا ہے ۔ عمران خان اپریل کے پہلے ہفتے میں آصف زرداری کے آبائی شہر نواب شاہ میں عوامی رابطہ مہم شروع کرینگے ۔
کپتان دو روزہ دورے کا آغاز 5 اپریل کو نواب شاہ سے کریں گے،عمران خان سانگھڑ، شہدادپور، ٹنڈو آدم، میرپورخاص میں بھی جائیں گے۔
کپتان کا اگلا پڑاؤ پیپلزپارٹی کا سیاسی گڑھ لاڑکانہ ہوگا ۔