عمران خان نے وزیردفاع کے شہر میں جلسے کا پروگرام ملتوی کر دیا
اسلام آباد (92نیوز) کپتان نے وزیردفاع کے شہر میں جلسے کا پروگرام ملتوی کر دیا۔ تحریک انصاف سیالکوٹ میں عید کے بعد میدان لگائے گی۔ پارٹی رہنماو¿ں نے خواجہ آصف کی وکٹ گرنے کے بعد جلسے کا مشورہ دیا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں این اے ایک سو دس دھاندلی کیس کی سماعت یکم جون کو ہو رہی ہے۔