عمران خان نے تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس کل طلب کر لیا
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس کل بنی گالہ میں طلب کر لیا۔
تحریک انصاف کا پارلیمانی بورڈ خیبرپختونخوا کے ضلع اور تحصیل کونسلز کے ناموں کی منظوری دیگا۔ بورڈ ضلع اور تحصیل کونسل کے امیدواروں کا انٹرویو بھی کرے گا۔ چیرمین تحریک انصاف عمران خان پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کی صدارت خود کریں گے۔