Thursday, September 19, 2024

عبدلقادر ملا کی پھانسی پر اسلام آباد کی غیرت سو گئی ہے : سراج الحق

عبدلقادر ملا کی پھانسی پر اسلام آباد کی غیرت سو گئی ہے : سراج الحق
April 3, 2016
لاہور (92نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارتی دہشت گرد اور جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے بھارت اب بھی پاکستان کو توڑنا چاہتا ہے۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عبدلقادر ملا کی پھانسی پر اسلام آباد کی غیرت سو گئی ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماﺅں کی پھانسیوں پر او آئی سی‘ یورپی یونین‘ اقوام متحدہ سے رابطہ کیوں نہیں کیا۔ بنگلہ دیش میں پھانسیاں سہ فریقی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ پاکستان سے محبت کرنے والوں کو بچانے کیلئے ہر فورم استعمال کریں۔