Thursday, September 19, 2024

عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی،پارلیمانی ذیلی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا

عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی،پارلیمانی ذیلی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا
December 3, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر پارلیمانی ذیلی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا ۔ پاکستان تحریک انصاف کےرکن اور وفاقی وزیر تعلیم  شفقت محمود اجلاس کی صدارت کرینگے ۔ اجلاس میں  پارلیمانی کمیٹی کے ضوابط کار سے متعلق اپوزیشن کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا  ۔ حکومت بھی اپنی سفارشات اپوزیشن کے سامنے پیش کرے گی۔