عارف علوی 352ووٹوں سے صدر منتخب ، الیکشن کمیشن نے حتمی نتائج کا اعلان کردیا
اسلام آباد( 92 نیوز) الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے سرکاری اور حتمی نتائج کا اعلان کردیا ۔
سرکاری اور حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی 352 ووٹ لے کر پاکستان کے تیرہویں صدر منتخب ہو گئے ۔
الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ سرکاری اور حتمی نتائج کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو 184 جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے اعتزازاحسن کو 124الیکٹورل ووٹ ملے ۔
نومنتخب صدر 9 نومبر بروز اتوار کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس پاکستان نو منتخب صدر سے حلف لیں گے ۔