Saturday, September 21, 2024

طویل عرصے بعد کم بیک کرنےوالے جنید خان کی شاندار پرفارمنس

طویل عرصے بعد کم بیک کرنےوالے جنید خان کی شاندار پرفارمنس
January 15, 2017
میلبورن(سپورٹس ڈیسک)طویل عرصے بعد ون ڈے ٹیم کا حصہ بننے والے فاسٹ باؤلر جنید خان آئے اور چھا گئے۔ جنید خان نے دوسرے ون ڈے میں دونوں اوپنرز کو پویلین کا راستہ دکھا کر اپنی کارکردگی کی دھاک بٹھا دی۔ تفصیلات کےمطابق فاسٹ باؤلر جنید خان نے قومی ون ڈے ٹیم میں واپس آتے ہی پہلی دو وکٹیں حاصل کر کے اپنے ناقدین کے منہ بند کر دیئے۔  جنید خان نے پہلی وکٹ اوپنر ڈیوڈ وارنر کی حاصل کی اور ان کا دوسرا شکار اوپنر عثمان خواجہ بنے۔ اس طرح چالیس رنز کے اندر پہلی دو وکٹیں گرا کر جنید خان نے  آسٹریلوی ٹیم پر دھاک بٹھا دی اور  انہیں شارٹ کھیلنے کا موقع نہ دیا ۔ فاسٹ باؤلر ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے باوجود طویل عرصے سے  بین الاقوامی کرکٹ سے دور تھےاور منتظمین کے رویئے سے اس قدر دل برداشتہ تھے کہ ایک مرحلے پر انگلینڈ کیلئے  انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا عندیہ بھی دے دیا تھا۔ آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی ون ڈے ٹیم میں شامل محمد عرفان کو والدہ کے انتقال کے باعث وطن واپس آنا پڑا توجنید خان کو ان کی جگہ چانس دیا گیا جنید خان برسبین میں پہلا ون ڈے تو نہ کھیل سکےتھےتاہم دوسرے میچ میں ٹیم کا حصہ بنتے ہی اپنے کارکردگی کا لوہا منوا لیا۔