ضمانت کی درخواست پر خورشید شاہ کی بیگمات اور بیٹے کل طلب
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے ضمانت کی درخواست پر خورشید شاہ کی بیگمات اور بیٹے کو کل طلب کر لیا۔
اویس قادر شاہ سمیت دیگر ملزمان کو بھی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔
دوران سماعت جسٹس سردار طارق نے وکیل فاروق ایچ نائیک کی عدم حاضری پر ناراضی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ فاروق نائیک کے پیش نہ ہونے پر بھی کیس چلائینگے۔ نیب ایک روٹین میں یہ ریفرنس چلا رہا ہے۔ ضمانتی کی غیرحاضری پر ٹرائل کورٹ میں نیب نے ابھی تک514 کی دراخواست کیوں نہیں دی؟ مخالف کو نیب میں پھنسا دیا جاتا ہے۔ نیب کی غیرجانبداری تو سب جانتے ہیں۔ نیب مقدمات میں ضمانت صرف یارڈ شپ اصولوں پر ہی ہو سکتی ہے۔ ضمانت کی درخواست میں تفصیل لکھ دیںگے تو ٹرائل کیسے ہو گا۔ حقائق سامنے آنے پر ٹرائل کورٹ خود بھی چارج فریم کرسکتی ہے۔ ہارڈشپ کی بنیاد پر ضمانت کیلئے پہلے ہائیکورٹ سے رجوع کرنا ہو گا۔