صوابی، اے این پی کے امیدوار کی پی ٹی آئی کیمپ پر فائرنگ، ایک کارکن جاں بحق،3زخمی
صوابی، اے این پی کے امیدوار کی پی ٹی آئی کیمپ پر فائرنگ، ایک کارکن جاں بحق،3زخمی
صوابی ( 92 نیوز ) صوابی میں پولنگ عمل کے دوران افسوس ناک واقعے میں پی ٹی آئی کا ایک اہلکار جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔
اے این پی کے امیدوار امیر رحمان نے پاکستان تحریک انصاف کے کیمپ پر فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ کی زد میں آکر پی ٹی آئی کا ایک کارکن جاں بحق ہو گیا جب کہ تین زخمی ہو گئے ۔
لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کی کیمپ آفس پر کریکر حملہ بھی ہوا جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع وصول ہوئیں۔