صدر عارف علوی اور وزیر دفاع پرویز خٹک بھی کورونا میں مبتلا
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کا پھیلاؤ سنگین صورت اختیار کر گیا، صدر مملکت عارف علوی اور وزیر دفاع پرویز خٹک بھی متاثر ہوگئے۔
وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) March 29, 2021
اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے
میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اللّٰہ کورونا سے متاثر لوگوں پررحم فرمائے۔ میں نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی لیکن اینٹی باڈیز دوسری خوراک کے بعد بننا شروع ہوتی ہیں۔ براۓ مہربانی احتیاط جاری رکھیں۔
صدر عارف علوی نے اپنے ٹویٹ پیغام کے ذریعے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی، پیغام میں لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اللّٰہ کورونا سے متاثر لوگوں پررحم فرمائے۔ میں نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی لیکن اینٹی باڈیز دوسری خوراک کے بعد بننا شروع ہوتی ہیں۔ براۓ مہربانی احتیاط جاری رکھیں۔
اِدھر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر دفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی۔
وزیر دفاع پرویز خٹک نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ، میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، کورونا کی تیسری لہر کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے، دعا ہے اللہ ہم سب کو محفوظ رکھے۔
Have tested positive for Covid-19. We all need to take this third wave very seriously. May Allah protect us all.
— Pervez Khattak (@PervezKhattakPK) March 29, 2021