شیخ رشید نے آئین توڑنے کا عندیہ دیا،سپریم کورٹ ازخودنوٹس لے،کیپٹن(ر)صفدر
اسلام آباد ( 92 نیوز ) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ شیخ رشید نے کل آئین توڑنے کا عندیہ دیا ہے ، سپریم کورٹ از خود نوٹس لے ۔
کیپٹن (ر)صفدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایک آئین ہے ،شیخ رشید نے کہا جوڈیشل مارشل لاء لگ جائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ شیخ صاحب سپریم کورٹ آپ کی ڈکٹیشن پر نہیں چلے گی۔