شہید امجد صابری کے ورثا کیلئے ایک کروڑ روپے مالی امداد کی منظوری
کراچی (92نیوز)شہید امجد صابری کے ورثا کیلئے ایک کروڑ روپے مالی امداد کی منظوری دیدی گئی ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے امجد صابری کے ورثا کو فوری طور پر امدادی چیک دیاجائےدوسری طرف مراد علی شاہ نے چیف سیکرٹری سندھ کو امجد صابری کی اہلیہ کو ملازمت دینے کا بھی حکم دے دیاہے۔