شہید امجد صابری کا چہلم ، بیٹے اور بھائیوں کی دستار بندی
کراچی(92نیوز)کراچی میں شہید قوال امجد فرید صابری کے چہلم کے موقع پر ان کے بیٹے اور بھائیوں کی دستار بندی کی گئی دستاربندی پاکپتن شریف سے آئے دیوان عثمان چشتی نے کی ۔
تفصیلات کےمطابق امجد فرید صابری کے چہلم کے موقع پران کے گھر پر رش لگا رہا سیاسی ، سماجی شخصیات سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ و قرآن خوانی بھی کی گئی ۔ نماز مغرب کے بعد امجد صابری کے بڑے صاحبزادے مجدد صابری اور بھائیوں عظمت فرید صابری اور طلحہ فرید صابری کی دستار بندی بھی کی گئی اس موقع پر محفل سماع کا انعقاد بھی کیا گیا۔