شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کل اہم اجلاس طلب
لاہور (92 نیوز) شہباز شریف کا نام جلد ای سی ایل میں ڈالے جانے کا امکان پیدا ہو گیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن لیڈر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کل اہم اجلاس طلب کر لیا۔
اجلاس میں تمام متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔ ذرائع کےمطابق اجلاس میں وزارت داخلہ کے حکام شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق وفاقی کابینہ ، کابینہ کمیٹی برائے ای سی ایل اور نیب کی سفارشات کا جائزہ لے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا نام "ای سی ایل" میں ڈالنے کا حتمی فیصلہ کل ہونے کا امکان ہے۔ اجلاس میں فیصلے کے بعد شہباز شریف کا نام فوری ای سی ایل میں ڈال دیا جائے گا۔