شہباز شریف سے ان کے اہلخانہ نے اسلام آباد منسٹر انکلیو میں ملاقات کی
اسلام آباد ( 92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سےان کے اہلخانہ نے اسلام آباد منسٹر انکلیو میں ملاقات کی ۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف اور اہلیہ نصرت شہباز شریف شامل تھے ۔
شہباز شریف قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے باعث اسلام آباد میں مقیم ہیں ۔