شہباز تاثیر سکیورٹی فورسز کی حفاظت میں ہیں : ترجمان پاک فوج
راولپنڈی (92نیوز) آئی ایس پی آر نے بازیاب ہونے والے شہباز تاثیر کی تصاویر جاری کر دیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تصاویر رات ساڑھے9 بجے لی گئیں۔
شہبازتاثیر سکیورٹی فورسز کی حفاظت میں ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق شہباز تاثیر مکمل صحت یاب ہیں۔ شہباز تاثیر خوش اور مطمئن نظر آ رہے ہیں۔