Friday, September 20, 2024

شہبازشریف کی بطوروزیراعظم نامزدگی ،پیپلزپارٹی کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

شہبازشریف کی بطوروزیراعظم  نامزدگی ،پیپلزپارٹی کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ
August 16, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز ) مسلم لیگ ن موروثی سیاست کے چنگل سے باہر نہ نکل سکی اور وزارت عظمیٰ کے منصب کیلئے نواز شریف کے بعد ان کے چھوٹے بھائی شہباز شریف  کو نامزد کر دیا ۔ دوسری جانب  متحدہ اتحاد میں شہباز شریف کی بطور وزارت اعلیٰ نامزدگی  میں پھوٹ پڑ گئی اور پاکستان پیپلزپارٹی نے شہباز شریف سے متعلق تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ۔ اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کو پہلے ہی مرحلے میں پھوٹ کے خطرات لاحق ہو گئے ، خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے لئے شہباز شریف کو ووٹ نہیں دیں گے،شہبازشریف کی نامزدگی پر تحفظات سے ن لیگ کو آگاہ کردیا تھا،طارق فضل چودھری نے کہا کہ ن لیگ کے پاس کوئی اور آپشن ہی نہیں۔ ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب کل ہو گا، ن لیگ اور پی پی پی کے دوسری طرف ن لیگ میں نہ مانو کی حکمت عملی پر گامزن  ہے ، گرینڈ اپوزیشن الائنس  ٹوٹتا ہے تو ٹوٹ جائے  کوئی پرواہ نہیں  ۔طارق فضل چوہدری نے 92 نیوز کے پروگرام نیوز ایٹ فائیو میں بات کرتے ہوئے کہا  کہ ن لیگ کے پاس وزیراعظم کے لئے شہباز شریف کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ۔ ن لیگ کی پالیسی پر کئی سوالات اٹھتے ہیں  ، پہلا یہ کیا ن لیگ کے پاس واقعی شہباز شریف کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ؟، دوسرا یہ کہ ن لیگ خاندانی سیاست کے دائرے سے کب نکلے گی ؟، آخر ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت میں شریف خاندان کے افراد  کے  علاوہ کوئی اور رہنما بننے کا اہل کیوں نہیں ؟   ۔