شوروم مالکان سے بھتہ مانگنے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
لاہور(92نیوز)کراچی میں بھتہ خوری بند،لاہور میں شروع ہوگئی،پولیس نے شوروم مالکان سےبھتہ مانگنےپرنامعلوم افرادکےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چندروزقبل مولاناشوکت علی روڈکےچھ شورومز مالکان کوبھتہ کے لیے خط موصول ہواتھا ، جس میں ان سے دو لاکھ روپے بھتہ مانگا گیا ہے۔
بھتہ نہ دینے کی صورت میں تاجروں کواہلخانہ سمیت قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں،پولیس نےنامعلوم افرادکیخلاف تھانہ جوہر ٹاﺅن میں تین مقدمات درج کر لئےہیں، تاہم ابھی تک کوئی ملزم گرفتارنہیں ہوسکا۔
شو روم مالکان نے بھتہ خوروں سے تحفظ کےلیےپولیس سے سکیورٹی مانگ لی ہے۔