شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی پھر سماعت
اسلام آباد (92 نیوز) شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی آج پھر سماعت ہو گی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریفرنسز کی سماعت کریں گے۔
عدالت نے 3 گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔
مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی نیب عدالت میں پیش ہوں گے۔
اس حوالے سے جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔
احتساب عدالت میں نواز شریف کی آج تیرہویں پیشی ہو گی۔