شدید سردی میں کوئی بھی شخص شیلٹر کے بغیر نہ رہے، وزیراعظم
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا شدید سردی میں کوئی بھی شخص شیلٹر کے بغیر نہ رہے۔
https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1211242610850959360
وزیر اعظم نے پنجاب اورخیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ بے گھروں کےلیے شیلٹر کی فراہمی یقینی بنائیں۔ ایسے افراد جن کے لیے پناہ گاہوں میں جگہ نہیں ان کے لیے عارضی پناہ گاہوں کی فراہمی کے لیے دونوں صوبوں کی انتظامیہ فوری ایکشن لے اورجلد از جلدعارضی پناہ گاہ بناکر انہیں وہاں محفوظ کرے اور ان کے کھانے کا بھی مکمل انتظام کرے۔