شاہ محمود کی ایاز صادق سے حکومتی وزراء کے بیانات کی شکایت
اسلام آباد (92نیوز) قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور تحریک استحقاق کا معاملہ، اپوزیشن کے پارلیمانی رہنما کل پھر سر جوڑیں گے، پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ کرلیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے سپیکر کو وزراء کے بیانات پر تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔
سردار ایاز صادق نے اعتراف کیا کہ وزراء کے اپوزیشن رہنماوں سے متعلق بیانات غلط ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزراء کے بیانات معاملات سلجھانے یا بگاڑنے کیلئے ہیں۔ سپیکر وزیراعظم کو کہیں کہ وہ وزراء کو بیانات دینے پر پابندی عائد کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے تحفظات ہیں اس مسئلے پر سپیکر کوالگ ملاقات کرنی چاہیے۔