شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ
اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہوگئے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے ورچوئل خطاب 24 ستمبر کو ہوگا۔