Friday, September 20, 2024

شام کے مسئلے پر ترکی اور روس کے مابین تصادم کاخطرہ بڑھ گیا : نیٹوکمانڈر

شام کے مسئلے پر ترکی اور روس کے مابین تصادم کاخطرہ بڑھ گیا : نیٹوکمانڈر
March 2, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) مشرقی یوکرین میں روسی فوج کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ نیٹو کمانڈر کا کہنا ہے کہ شام کے مسئلے پر ترکی اور روس کے درمیان تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیٹوکمانڈر اور امریکی ایئرفورس کے جنرل فلپ بریڈلو کا کہنا ہے کہ شام کی لڑائی میں روس کی شمولیت نے مسئلے کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔ نیٹو کمانڈر کا کہنا تھا کہ وہ بیان بازی کی تردید کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیاکہ روس کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بیان غیرذمہ دار ہے۔ بریڈلو نے کہا کہ مشرقی یوکرین میں روسی فوجی سرگرمیوں میں کئی ہفتے قبل اضافہ ہوا ہے جہاں پہلے پرامن فضا تھی۔