Friday, September 20, 2024

شام کے جنگ زدہ علاقے مشرقی غوطہ میں کھانے پینے کی اشیا ختم،شہری پریشان

شام کے جنگ زدہ علاقے مشرقی غوطہ میں کھانے پینے کی اشیا ختم،شہری پریشان
February 22, 2018

دمشق (92 نیوز) شام کے جنگ زدہ علاقے مشرقی غوطہ میں کھانے پینے کی اشیا ختم جبکہ علاج معالجےکی سہولتیں ناپید ہو گئیں ۔  

مشرقی غوطہ کےعلاقے ڈاؤما کے رہائشی بلال ابو صالح نے کہا کہ بمباری نے قصبے کے بیشتر گھروں کو ملبے کے ڈھیرمیں بدل دیا ہے ۔ کئی خاندان ایک گھر میں رہنے پر مجبور ہیں ۔ کھانے پینے کیلئے کچھ نہیں جبکہ بمباری کا خطرہ برقرارہے ۔
بمباری میں زخمی ہونے والےعبداللہ نے کہا کہ وہ گھر والوں کے ساتھ ناشتہ کر رہے تھے کہ بمباری ہو گئی جس کی زد میں آکر ان کی اہلیہ اور دوبچے جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر دو بچے عمارت کے ملبے تلے دب گئے ۔
مشرقی غوطہ میں تین روز قبل ہونے والی بمباری میں اب تک تین سو سے زائد افراد ہلاک جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔