سی ویو پر فلائی پاسٹ نے جشن آزادی کا مزہ دوبالا کردیا
کراچی (92نیوز)پاکستان ایئر فورس نے یوم آزادی پر کراچی میں بسنے والوں کے دل جیت لئے، سی ویو پر ہونے والے فلائی پاسٹ نے جشن آزادی کا مزہ دوبالا کردیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں سی ویو پر تقریب کا انعقاد، فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان ایئر فورس کے طیارے نے مختلف انداز میں کرتب دکھائے۔ ساحل پر موجود شہری فلائی پاسٹ سے خوب لطف اندوز ہوئے، کہتے ہیں فلائی پاسٹ جشن آزادی کا تحفہ ہے۔