سینیٹ انتخابات میں ضمیر فروشی، شوکاز کا جواب نہ دینے والے ارکان پی ٹی آئی سے فارغ
سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے کے الزام میں پی ٹی آئی نے شوکاز کا جواب نہ دینے والے ارکان کو پارٹی سے بے دخل کر دیا
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے کے الزام میں پی ٹی آئی نے شوکاز کا جواب نہ دینے والے ارکان کو پارٹی سے بے دخل کر دیا۔ نرگس بی بی، دینہ ناز، نگینہ خان، نسیم حیات، یاسین خلیل، قربان خان، ضیاء آفریدی اور امجد آفریدی کو پارٹی سے بے دخل کیا گیا۔ زاہدہ درانی، عبید مایار، وجیہہ زمان، جاوید نسیم، عبدالحق اور خاتون بی بی کو بھی پارٹی سے فارغ کر دیاگیا۔