سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد کی نشست سے کامیاب امیدواروں کے اخراجات کی تفصیلات جمع
اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد کی نشست سے کامیاب امیدواروں نے اخراجات کی تفصیلات جمع کرا دیں۔
ذرائع کے مطابق یوسف رضاء گیلانی اور فوزیہ ارشد نے ریٹرننگ افسر ظفر اقبال ملک کو اخراجات کی تفصیلات جمع کرائیں۔ یوسف رضاء گیلانی نے سینیٹ انتخابات میں 1 لاکھ 95 ہزار روپے کے اخراجات کئے۔ پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد نے 50 ہزار روپے سینیٹ الیکشن میں اخراجات کئے۔ دونوں امیدواروں کے اخراجات مقررہ حد میں رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے ریٹرننگ افسر نے یوسف رضاء گیلانی اور فوزیہ ارشد کی مکمل تفصیلات الیکشن کمیشن کو بھیج دیں۔ الیکشن کمیشن یوسف رضاء گیلانی اور فوزیہ ارشد کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا جلد فیصلہ کریگا۔