سینیٹ الیکشن،ایم کیو ایم پاکستان نے امیدواروں سے درخواستیں مانگ لیں
کراچی ( 92 نیوز ) سینیٹ الیکشن کیلئے ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے امیدواروں سے درخواستیں مانگ لیں ۔
ایم کیو ایم کے امیدواروں کے ناموں کا حتمی اعلان فروری کے وسط میں کیا جائے گا ۔
متحدہ جنرل،ٹیکنو کریٹ اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدوار سامنے لائے گی ۔
پیپلز پارٹی نے امیدواروں کی نامزدگی کیلئے بورڈ تشکیل دےدیا ۔