سیالکوٹ:کوٹلی لوہاراں میں محنت کش کی بیٹی سے7افرادکی اجتماعی درندگی
سیالکوٹ(92نیوز) سیالکوٹ کے علاقے کوٹلی لوہاراں میں محنت کش کی بیٹی سے سات افراد نے اجتماعی زیادتی کردی ۔ حالت غیر ہونے پر لڑکی کو گھر کے باہر پھینک دیا گیا ۔ پولیس نے ایک بار پھر روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بااثر ملزموں کے خلاف کارروائی سے گریز کیا ہے ۔
دوسری طرف متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔