سیالکوٹ،چیئرمین یو سی بیگووالا کی فائرنگ سے مقامی صحافی جاں بحق
سیالکوٹ( 92 نیوز ) سیالکوٹ کی یونین کونسل بیگو والا میں چیئرمین کی ساتھیوں سمیت مبینہ فائرنگ سے مقامی صحافی جاں بحق ہو گیا ۔
ذیشان اشرف قومی اخبار کا نمائندہ تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے باعد ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں ۔
دوسری جانب واقعے کیخلاف صحافتی برادری سراپا احتجاج بن گئی اور ملزموں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔