سیالکوٹ،نالہ ایک میں ڈھلم بلگن کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب
سیالکوٹ (92نیوز) سیالکوٹ میں نالہ ایک میں ڈھلم بلگن کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب آگیا ہے ، نالہ ایک میں شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان کی فصل زیر آب آگئی ۔
ڈھلم بلگن کے مقام پر نالہ ایک میں طغیانی کے باعث شگاف پڑ گیا جس سے پانی نے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان کی فصل کو ڈبو دیا ، متعلقہ ادارے شگاف کو پر کرنے تاحال نہ پہنچ سکے ۔
دوسری جانب پسرور میں نالہ ڈیک میں بھی اونچے درجے کا سیلاب آرہا ہے ۔
پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، 23ہزارکیوسک پانی کاریلہ گزرنے کے باعث چرنڈ کےمقام پر بھی شگاف پڑنے کاخدشہ ہے ۔