Friday, September 20, 2024

سیاسی رہنماؤں اور قانونی ماہرین نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست قرار دیدیا

سیاسی رہنماؤں اور قانونی ماہرین نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست قرار دیدیا
February 22, 2018

اسلام آباد ( 92 نیو ز) الیکشن کمیشن کا فیصلہ سیاسی رہنماؤں اورقانونی ماہرین نے درست قرار دے دیا  ،  ن لیگی اُمیدوار اب آزاد حیثیت سے ہی الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں ۔

 ن لیگ  سیاسی جماعت کی حیثیت سے سینیٹ کے الیکشن سے آؤٹ ہو گئی ۔ پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے 92 نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ الیکشن کا شیڈول جاری کیا جا چکا تھا لہٰذا یہی آسان رستہ تھا ۔

بیرسٹر فروغ نسیم نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چونکہ شیڈول آ چکا تھا ،لہٰذا انتخات بروقت ممکن بنانے کے لئے فیصلہ کیا گیا ۔

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے الیکشن کمیشن نے درست فیصلہ دیا  اور سینیٹ کے الیکشن کو بروقت بنانے کی کوشش کی ۔

کچھ بھی ہو الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ن لیگ کو بڑا دھچکا لگا  اور اس کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے  ، تاہم ن لیگ کیا حکمت عملی اپناتی ہے فیصلہ وقت کرے گا۔