Thursday, September 19, 2024

سکیورٹی وجوہات پر اتوار بازاروں کو بند کیا گیا : آئی جی پنجاب

سکیورٹی وجوہات پر اتوار بازاروں کو بند کیا گیا : آئی جی پنجاب
April 3, 2016
لاہور (92نیوز) آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ سانحہ گلشن اقبال پر جے آئی ٹی (جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم) کام کر رہی ہے۔ جلد ہی ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور کے تمام پارکوں کی سکیورٹی کے لیے ایس او پی ترتیب دیے جا رہے ہیں اور جلد ہی تمام پارک عوام کے لیے کھول دیے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کے باعث اتوار بازاروں کو بند کیا گیا ہے جن کو سکیورٹی بہتر بنانے کے بعد جلد کھول دیا جائے گا۔ ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے جس میں سکیورٹی ایجنسیوں سمیت عوام کو بھی بھرپور ساتھ دینا ہو گا۔