سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران تین دہشتگرد ہلاک متعدد زخمی
مستونگ (92نیوز)بلوچستا ن کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے تازہ کارروائیوں میں تین شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے مستونگ اور قلات میں سرچ آپریشن کیا ۔
سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق سرچ آپریشن ان علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاعات ملنے پر کیا گیا۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال کئی ٹھکانے اور گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔
واضح رہے کہ مستونگ میں گزشتہ دنوں دہشت گردوں نے مسافر وں کو بسوں سے اُتار کر ہلاک کیا تھا جس کے بعد سے سکیورٹی فورسز ان علاقوں میں کارروائیاں کر رہی ہیں۔