سپر کپ فٹبال کا ٹائٹل ایٹلیٹکومیڈرڈ کی ٹیم لے اڑی
اسٹونیا( 92 نیوز) ایٹلیٹکو میڈرڈ کی ٹیم نے سپر کپ فٹبال کا ٹائٹل جیت لیا ،کوچ زین الدین زیڈان اور رونالڈو سے محروم ریال میڈرڈ کی ٹیم خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا پائی ،ایٹلیٹکو میڈرڈ نے دوکے مقابلے میں چار گولز سے میدان مارا۔
فائنل میں ایٹلیٹکو میڈرڈ کی ٹیم ریال میڈرڈ سے ٹکرائی ، کوچ زین الدین زیڈان اور رونالڈو سے محروم ریال میڈرڈ کی ٹیم مشکلات سے دو چار رہی۔
ایٹلیٹکو میڈرڈ نے کھیل کا شاندار آغاز کیا،پہلے ہی منٹ میں ڈیاگو کوسٹا نے گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلا دی ۔27ویں منٹ میں حریف ٹیم کے بنزیما نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر حساب برابر کر دیا۔
دوسرے ہاف میں کھیل میں تیزی آئی ، ریا ل میڈرڈ نے مزید ایک جب کہ ایٹلیٹکو میڈرڈ نے تین گولزداٖغے ۔فاتح ٹیم نے دو کے مقابلے میں چار گولز سے کامیابی سمیٹی ۔
کوسٹا نے دو،ساؤل اور کوک نے ایک ایک گول اسکور کیا۔